چین پاکستان زرعی تعاون, ہائبرڈ کینولا کی کاشت

چین اور پاکستان کی زرعی کمپنیوں کی تحقیق کے بعد ہائبرڈ کینولا کی کاشت کی کامیابی نے پاکستانی کسانوں کیلئے امید کی کرن پیدا کر دی جبکہ اس کی بھرپور کامیابی سے پاکستانی معیشت کے لیے خوردنی تیل کے تقریباً چار ارب ڈالر کے درآمدی بل میں بڑے پیمانے پر کمی آئے گی۔

ہائبرڈ بیج کی پیداوار مقامی کینولا کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے اورخوردنی تیل کو استعمال میں لانے کے ساتھ اس کے اجزا ء میں سے ایک کو جانوروں کے چارے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تیار کرنے والی چینی بیج کمپنی کے ڈائریکٹر ژو زیاشانگ نے بتایا کہ مذکورہ ہائبرڈ کینولا کا بیج چین اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں کامیاب تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ اس سے پاکستان کے خوردنی تیل کے درآمدی بل میں کمی آئے گی ۔

یہ بیج دس سال کی تحقیق کے بعد تیار کیا گیا ہے اور یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا ،چین تحقیق سے متعلق ٹیکنالوجی کو بھی پاکستان میں منتقل کرے گا تاکہ پاکستان کے کسانوں کو کینولا تیل کی پیداوار میں خود کفیل بنایا جا سکے تاکہ پاکستان کی مقامی ضروریات پوری ہو سکیں۔انہوںنے کہا کہ برسوں پہلے اعلی معیار اور کم قیمت خوردنی تیل کی کمی بھی چین کے لیے ایک مسئلہ تھا جیسا کہ پاکستان کے لیے ہے تاہم ڈبل زیرو کینولا کی افزائش کی ٹیکنالوجی کے متعارف ہونے سے چین میں خود کفالت کے مواقع پیدا ہوئے۔دس سالوں میں مسلسل سرمایہ کاری کے ساتھ کو پی اے آر سی نے نے حقیقی ڈبل زیرو کینولا کاشتکاری کے طور پر رجسٹر کیا تھا۔ نے پاکستان کو اپنے خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے اور اس کی صنعت کو بھی قائم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔پاکستان بھر میں دونوں کمپنیاں 20000 سے زائد کسانوں کو رایا/سرسوں اور سچے کینولا کے درمیان فرق اور 2023 تک اس کی اقتصادی قدر کے بارے میں تربیتی سیشن میں آگاہی فراہم کریں گی۔پاکستان میں مختلف قسم کی کاشت کے دوران تکنیکی چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے دونوں کمپنیاں مقامی آب و ہوا کے تحت پوری پیداواری ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک کو بہت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں اور  بیج ان میں سے ایک ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق اس کامیابی کے عروج سے پاکستانی معیشت کے لیے خوردنی تیل کے تقریباً چار ارب ڈالر کے درآمدی بل میں بڑے پیمانے پر کمی آئے گی۔