چین پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں سر فہرست

پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران چین سے 18 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے ۔بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مضبوط ہوتی مالیاتی شراکت کا ثبوت ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں چین سے کل 33.9 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری آئی جس میں سے 15.9 ملین ڈالر کا اخراج ہوا جس سے چین سے 18 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ۔ا

عدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 میں چین سے سرمایہ کاری کا حجم7.1 ملین ڈالر تھا ۔اعداد و شمار کے جولائی 2023 میںکل 147.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی جس میں سے 60ملین ڈالر کا اخراج ہوااور مجموعی طور پر حجم87.7 ملین ڈالر رہاجس میں چین کا حصہ 16.36 فیصد ہے۔ جولائی 2022 میں پاکستان کے لیے مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 60.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق، جولائی 2023 میں چین کی 18 ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کے بعد اسی عرصے میں ہانگ کانگ سے16.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ۔فہرست میں نیدرلینڈز تیسرے اہم ترین سرمایہ کار کے طور پر رہا جس نے مختلف شعبوں میں 12.1 ملین ڈالر آئے، سوئٹزرلینڈ 10.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ چوتھے، متحدہ عرب امارات 8.3 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں ، جاپان 5.5 ملین ڈالر کے ساتھ ساتویں، یو کے 5.4 ملین ڈالر کے ساتھ آٹھویں،امریکہ 3.3 ملین ڈالر کے حجم کے ساتھ نویں جبکہ ترکی 0.9 ملین ڈالرکے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔ مزید برآں7.2 ملین ڈالر کی قابل ذکر ایف ڈی آئی مختلف دیگر شراکت دار ممالک سے شروع ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 میں پاکستان میںزراعت، جنگلات اور ماہی گیری کے شعبے میں 7.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ،کان کنی اور کھدائی کے شعبے میں12 ملین ڈالر ،مینوفیکچرنگ سیکٹر میں2.9 ملین ڈالر ، اور 44.8 ملین ڈالر بجلی، گیس، بھاپ اور ایئر کنڈیشننگ سپلائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے طور پر آئے۔ 2 ملین ڈالر تعمیراتی شعبے ،2.7 ملین ڈالر اور 2.1 ملین ڈالر بالترتیب ہول سیل اور ریٹیل تجارت، موٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مرمت اور نقل و حمل اور اسٹوریج کے شعبوں میں آئے۔ معلومات اور مواصلات کے شعبے میں9.5 ملین ڈالر، مالیاتی اور انشورنس سرگرمیوں میں 3.3 ملین ڈالر اور انتظامی اور معاون خدمات کی سرگرمیوں میں 1.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی جبکہ باقی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دیگر مختلف شعبوں میں ریکارڈ کی گئی۔