گوادر ایئر پورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے تیار

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل تیار ہو گیااور اس کا 23مار چ کو افتتاح متوقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے سیفٹی چیک مکمل کر لئے ہیں اورنیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

رواں ماہ23 مارچ سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کے افتتاح کا امکان ہے۔ 230ملین ڈالرز کے میگا پروجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی ٹرمینل کی عمارت کا ڈھانچہ 4 ہزار 600 ٹن اسٹیل سے مکمل کیا گیاہے۔گوادر پورٹ حکام کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت گوادر شہر کو مرکزی اہمیت حاصل ہے جس کی وجہ سے شہر میں بین الاقوامی طرز کا ائیرپورٹ انتہائی ضروری تھاجس کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال ہوا۔ جدید ترین ائیرپورٹ کے رن وے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے اے ۔ 380 کو بھی لینڈنگ اور پرواز کی سہولت دستیاب ہوگی۔گوادر میں 230ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والا ائیرپورٹ گوادر شہر اور پورٹ کی ترقی کے لئے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔