گوادر ایکسپریس وے پورٹ روڈ پر دوسرے روز بھی دھرنا

گوادر میں گزشتہ دو روز سے پورٹ روڈ ایکسپریس وے بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دھرنے کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بھی ہورہی ہے۔ اس ضمن میں مظاہرین کو احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہ آئے جبکہ حکومت کو بھی مظاہرین کے جائز مطالبات کو اہمیت دینی چاہیے تاکہ دھرنوں کا سلسہ بند ہوسکے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر، ڈی پی او گوادر اور اے ڈی سی کی دھرناہ گاہ آمد اور مولانا ہدایت الرحمن سے ایکسپریس وے سے اپنا دھرنا دوبارہ وائی چوک منتقل کرنے  کے لیے مزاکرات جاری ہیں۔ افسران کا مظاہرین کو کہنا ہے کہ ایکسپریس وے ریڈ زون ہے، یہاں فارن اور دیگر کانوائے گزرتے ہیں، آپ ایکسپریس وے سے اپنا دھرنا ختم کرکے پرانے مقام پر منتقل ہوجائیں. مولانا ہدایت الرحمن نے اس موقع پر سرکاری افسران کو جواب دیا کہ ایکسپرہس وے سے دھرنا کسی صورت بھی ختم نہیں کریں گے. آپ لوگ اگر دھرنا یہاں سے ختم کروانا چاہتے ہیں تو آپ لوگ ہمارے مطالبات پورے کردیں یا پھر ہم پر طاقت کا استعمال کریں. مزاکرات ناکام ہونے پر افسران دھرنے سے اٹھ کر واپس روانہ ہوگئے.

سٹاف رپورٹ