گوادر سے سنکیانگ تک نئے ریل منصوبے کی تجویز

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو (بی آر آئی )کے مہنگے ترین منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں گوادر سے سنکیانگ تک 58ارب ڈالر کے نئے ریل منصوبے کی تجویز دی گئی ہے۔چائنہ ریلوے فرسٹ سروے اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ گروپ کے ماہرین نے فزیبلٹی کا جائزہ لیا ہے ۔

فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ تجارت اور جیو پولیٹکس کو نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ریل لنک قدیم سلک روڈ کنکشن کو بحال کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ریل لنک مغربی تسلط والے راستوں پر انحصار کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگے ترین منصوبے پر 58 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، 1860 میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہر کاشغر سے ملا دے گا۔چینی ماہرین کے مطابق حکومت اور مالیاتی ادارے منصوبے کے لیے مضبوط تعاون فراہم کریں، متعلقہ ملکی محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانا چاہیے۔ماہرین کے مطابق چینی حکومت سپورٹ فنڈز کی فراہمی کے لیے کوشش کرے، منصوبے کی تعمیر کے لیے مضبوط پالیسی سپورٹ اور ضمانتیں فراہم کرے۔