گوادر, منشیات بحالی سنٹرز میں ٹینڈرز طلب

گوادر میں منشیات بحالی سنٹرز میں مسنگ سہولیات کی فراہمی اور اسپورٹس کلبز کی تعمیر کے لئے ٹینڈرز طلب کر لئے گئے، اسپورٹس کلبز ضلع کے چاروں تحصیلوں میں قائم ہوں گے جن پر 23.765 ملین لاگت آئے گی جبکہ منشیات سنٹرز میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کے لیے 18.517 ملین مختص ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے فنڈ سے گوادر میں اسپورٹس کلبز کی تعمیر اور منشیات بحالی سنٹروں میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ بی اینڈ آر کی جانب سے ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں، اسپورٹس کلبز ضلع گوادر کے چاروں تحصیلوںپسنی، جیونی، گوادر اور اورماڑہ میں تعمیر کئے جائیں گے جن پر 23.765 ملین لاگت آئیں گے جبکہ منشیات بحالی سنٹروں میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کے لیے 18.517 ملین لاگت آئے گی اور مجموعی طور پر ان اسکیموںپر 42.282 ملین لاگت آئے گی ۔

اس سلسلے اسپورٹس کے شعبے سے وابستہ حلقوں نے ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی اس اسپورٹس دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقوں میں جب کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان نسل کھیلوں کی طرف راغب ہو کر منشیات اور دیگر برے سرگرمیوں سے دور رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے ہر وقت اسپورٹس کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے میں پیش پیش رہے ہیں جو ان کی کھیلوں سے دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اسپورٹس کی فروغ کے لئے ضلع گوادر میں مزید اقدامات اٹھائیں گے۔