بلوچستان محکمہ ماہی گیری اور ترکش کمپنی کا معاہدہ

بلوچستان کے محکمہ ماہی پروری اور ترک فرم توماس نے صوبے کے ساحلی علاقوں میں تین جیٹیاں بنانے کے لیے فزیبلٹی سروے کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت توماس ترک انجینئرنگ کنسلٹنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی گوادر،لسبیلہ لائیولی ہڈس سپورٹ پروجیکٹ  کے تحت اورماڑہ، کنڈ ملیر اور جیوانی میں ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے جدید جیٹیوں کی تعمیر کے لیے تکنیکی مشاورتی خدمات فراہم کرے گی۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میںترک قونصل جنرل سیمل سانگو اوربلوچستان کے محکمہ فشریز کے سیکرٹری کاظم حسین نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع پر  پراجیکٹ ڈائریکٹر رحمت دشتی، توماس پراجیکٹ ڈائریکٹر مارٹ کین اور دونوں اطراف سے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔