گوادر سائنس و ٹیکنالوجی کے اہم منصوبوں کا افتتاح

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام گوادر میں پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ، کامسیٹس یونیورسٹی گوادر کیمپس اورنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافری لیب کا افتتاح کر دیا گیا ۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوان طلباء طالبات اور ہنر مند افرادی قوت ملک اور صوبہ بلوچستان میںاپنا مثبت کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کی کامیابی لوگوں اور خاص طور پر ماہی گیروں کی ترقی پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12سو ملین سے زائد لاگت سے بننے والے اس ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر فار پریسیژن میکینکس اینڈانسٹرومنٹ ٹیکنالوجی گوادر منصوبے سے یہاں کے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور تکنیکی مہارت حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

پراجیکٹ کے مقاصد میں پریسیژن میکینکس، انسٹرومنٹ ٹیکنالوجی اور ڈائی اور مولڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں تکنیکی معلومات کی ترقی اور تخلیق شامل ہیں، انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے لیے پریسجن میکینکس اینڈ انسٹرومنٹ ٹیکنالوجی، ڈائز اور مولڈ ٹیکنالوجی میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کا ڈپلومہ ان اور شارٹ ٹرم کورسز کا انعقاد کرنا ہے جس میں ہر سال تقریباً 180 طلباء شامل ہوں گے۔پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد مرکز سی این سی مشین آپریٹر، آٹو کیڈ/کیم، مشینسٹ، ملنگ مشین آپریٹر، لیتھ مشین آپریٹر، گیئر ڈیزائن آپریٹر، ڈائی کاسٹنگ مشین، ویلڈر، ٹی آئی جی/ کے لئے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ اور مختصر کورسز فراہم کر رہا ہے۔ ایم آئی جی بنیادی حفاظت، گھریلو اور صنعتی الیکٹریشن، کمپیوٹر ایپلی کیشنز، ہیٹ ٹریٹمنٹ، یو پی ایس اسمبلی/سولر پینل کی مرمت اور دیکھ بھال،مقامی صنعت کو مکینیکل پروڈکٹس، جیگس اور فکسچر کی ڈیزائننگ پر مشاورتی خدمات بھی فراہم کرے گا جس سے مقامی کمیونٹی کے لیے ہنر مندی میں مدد ملے گی جس سے برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر براے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے بعد گوادر میں بھی کامسیٹس یونیورسٹی اگلے دو ماہ میں تدریسی عمل شروع کر رہی ہے تاکہ گوادر کے عوام خاص کر ماہی گیروں کے بچے جدید تعلیم حاصل کرسکے۔وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے صوبے میں بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے تھے جیسے کوئٹہ، بلوچستان میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا قیام،اسی طرح 5 سال کے اختتام تک 1,400 سے زائد طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت اپنے نئے منصوبے کا اعلان کر رہی ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس گوادر، بلوچستان کی عمارت کے لئے وفاقی حکومت سے بات کرے گی جس کی کل لاگت2400 ملین روپے ہے۔ ابتدائی طور پر کمپیوٹر سائنسز، انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن اور بیسک سائنسز کے شعبوں میں بیچلر سطح کے ڈگری پروگرام شروع کیے جائیں گے اور یہ منصوبہ 48 ماہ میں مکمل ہوگا۔ منصوبے کے مکمل ہونے تک سالانہ 400 طلباء کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد گوادر کیمپس سے گریجویشن کرنا شروع کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کامسیٹس گوادر کیمپس کے 65 خالی آسامیوں پر گوادر کے مقامی اور ماہی گیروں کے بچوں کو فوقیت دی جائے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافری لیب کے کامیاب منصوبے کا افتتاح کیا جس پر 300ملین لاگت آئے گی۔منصوبے کے مقاصد سمندری تحقیق میں قابلیت اور خود کفالت/خود انحصاری حاصل کرنا ہے۔ بلوچستان کے سمندری علاقوں سے سمندری معلومات اور ڈیٹا اکٹھا کرنے اور قابل تجدید اور غیر قابل تجدید سمندری وسائل کے بہترین استعمال کے لیے این آئی او کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ یہ مرکز بلوچستان اور وفاقی حکومت کو میرین ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سمندری وسائل کی پائیدار ترقی سے متعلق مشورے کے لیے قومی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔