گوادر یونیورسٹی, طلبہ کے لیے خصوصی سکالرشپ

یونیورسٹی آف گوادر نے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم 20 سے زائد طلبہ کو چینی سفیر خصوصی اسکالرشپ سے نوازا ہے، جس میں سب اہم بات یہ ہے کہ صنفی فرق کو پر کرنے کے لیے اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سے نصف تعداد طالبات کی ہے ۔تقریب کے دوران چینی سفیر کی جانب سے کامیاب طلبہ میں خصوصی سکالرشپ ایوارڈ لیٹر تقسیم کیے گئے۔

پاکستان میں چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے ویڈیو پیغام کے ذریعے طلبہ کو مبارکباد دی۔وائس چانسلر یو جی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے چینی سفیر کا گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کو وظائف کی فراہمی کے لیے فراخدلی سے عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور چینی سفیر کی طرف سے یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے کی جانے والی امداد اور فراخدلی کو بھی سراہا۔انہوں نے کہاکہ اسکالرشپ نے نوجوان نسل کے لیے تعلیمی لحاظ سے آگے بڑھنے اور اپنے مستقبل کے اہداف کو حاصل کرنے کے مواقع کے دروازے کھول دئیے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ اس سلسلہ کو مستقبل میں مزید طلبہ کی مدد کے لیے جاری رکھا جائے گا جو اپنے مستقبل کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے تعاون کے منتظر ہیں۔اس موقع پر چینی قائمقام سفیر نے نمایاں طلبہ کی تربیت کرنے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا نوجوان ملک اور قوم کی امید ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ گوادر میں ہر نوجوان طالب علم کا مستقبل روشن ہو گا اور وہ ملک کی خوشحالی اور ترقی اور تہذیب کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔مالی امداد اور اسکالرشپس کے ڈائریکٹر شحق علی نے بھی چینی سفیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکالرشپ ملنے سے طلبہ کی تعلیمی میدان میں مدد ہو گی اور اس کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔