گوادر, 8واں ادبی میلہ23فروری سے شروع

گوادر میں آر سی ڈی کونسل کے زہر اہتمام آٹھواں ادبی کتب میلے کا میگا ایونٹ 23 فروری سے شروع ہوگا، یہ ادبی کتب میلہ 23 سے 26 فروری تک جاری رہے گا، بلوچستان سمیت پاکستان بھر سے مطالعے اور ادب کے شائقین گوادر پہنچیں گیں۔

گوادر سالانہ کتب میلے میں ملک کے معروف پبلشرز کے اسٹالز، مشاعرہ ،تھیٹر پرفارمنس کے علاوہ صوبے کے علمی ، سماجی ، اقتصادی اور سیاسی مستقبل اور تاریخی ورثے پر سیر حاصل بحث دیکھنے کو ملتی ہے۔گودر آر سی ڈی کونسل کے زہر اہتمام ہر سال کتب بینی کے فروغ کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دئیے جاتے ہیں جن میں بک اسٹالز، مشاعرہ، ویڈیو ڈسپلے ، تقریب رونمائی کتب اور نمائش کتب کے مختلف پروگرام شامل ہوتے ہیں۔گوادر آر ڈی سی کونسل کے زہر اہتمام اس ایونٹ کے تحت بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں کتابوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے مختلف تقاریب کا اہتمام ہوتا ہے۔ کتابوں کی نمائشیں، سیمینار، سمپوزیم اور اسی طرح کے دوسرے فنکشن منعقد کر کے کتب بینی کے ذوق و شوق کو پروان چڑھانے کی زبر دست کوششیں کی جاتی ہیں۔