چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ کی پاکستان برانچ کے منیجنگ ڈائریکٹر وانگ ہوا نے کہا ہے کہ فزیبلٹی اور زمین کے حصول کے بعد700 میگاواٹ کا آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیر کا آغاز ہونے جارہا ہے ،،اس منصوبے پرچھ سالوں سے کام جاری ہے اورہمیں امید ہے کہ حکومت اسے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اقدام میں مزید ترجیح دے گی ۔
ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ انرجی چائنا کا خیال ہے کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری مالی طور پر قابل عمل ہے۔ ہم پاکستان میں اپنے طویل المدتی آپریشن کو قائم کرنے اور مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن گزشتہ 20 سالوں سے پاکستان میں موجود ہے۔ انہوں نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش کچھ چیلنجز کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے حصول کیلئے ان کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے ۔