بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، بجٹ کا حجم ساڑھے 600ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عبد القدوس بزنجو کی سربراہی میں بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں،بجٹ کی حتمی تاریخ کا اعلان صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے مشورے سے کیا جائے گا ،آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم ساڑھے 600ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے
۔محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ کیلئے تمام صوبائی محکموں سے تجاویز حاصل کرلی ہیں ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے تمام صوبائی حلقوں کو یکساںبنیادوں پر ترقیاتی فنڈز دئیے جائیں گے ۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے بتایا کہ بجٹ کی تیاری تیزی سے جاری ہے تاہم بجٹ پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، صوبائی حکومت بجٹ پیش کرنے کی جو بھی تاریخ طے کرے گی ہم اس کے مطابق تیار ی کرلیں گے۔