ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سالانہ بزنس پلان برائے سال 2023-24 کے تحت پاکستانی حکام، ماہرین کے ساتھ ساتھ درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان اس مخصوص مدت کے دوران چین کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی 19پروموشنل تجارتی نمائشوں اور میلوں میں شرکت کریں گے جبکہ دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر بھی تبادلے ہوں گے ۔ ان نمائشوں میں ٹیکسٹائل اور چمڑے سے لے کر زرعی اور خوراک کے شعبوں تک متعدد مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔
ٹڈیپ کے مطابق ان نمائشوں میں شرکت سے مختلف اقسام کی پرکشش مصنوعات میں آم اور گوشت جیسی اہم برآمدات چینی خریداروں کی زیادہ توجہ حاصل کر سکیں گی ۔ ٹڈیپ کے مطابق برآمد کنندگان ملک کی برآمدات کو فروغ دینے والی کانفرنسوں، ویبینارز، ورکشاپس اور نمائشوںمیں شرکت کے لئے خود کو تیار رکھیں۔رپورٹ کے مطابق ان نمائشوں کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے ۔ چین میں سی فوڈ اینڈ فشریز ایکسپو 15سے 17ستمبر تک گوانگچو میں منعقد ہوگی ،16سے19ستمبر کو چین ،آسیان ایکسپو ، ناننگ کا انعقاد کیا جائے گا۔،5سے11نومبر کوشنگھائی میں بین الاقوامی نمائش ہو گی ،آئی ٹی اور آئی ٹی خدمات کے زمرے میں 15 سے 19 نومبر کو چین ہائی ٹیک میلہ شینزین کا انعقاد کیا جائے گا۔ 15اور 17نومبر کو بیجنگ میں ہونے والی چین آڑٹ بانڈ ٹورازم اینڈ ٹریول مارکیٹ ایکسپو میں سیاحت، سفر اور مہمان نوازی کے شعبوں میں پاکستانی ماہرین شریک ہوں گے 21اور 25نومبر کو چائنا ییوو امپورٹ کموڈٹیز میلہ ییوو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان کی بھی نمائندگی ہو گی ۔
آئندہ برس 21سے 24مارچ تک پاکستانی مندوبین اے پی ایل ایف، ہانگ کانگ میں آرٹ لے کر نمائش میں قائدانہ مصنوعات کی نمائش کریں گے اور اسی مہینے کے دوران 19سے 21مارچ تک اے پی ایل ایف فیشن ایکسیس ہانگ کانگ بھی منعقد ہوگا۔28سے30مارچ کو انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی فیبرک شیڈول ہے،پاکستانی ٹیم ٹیکسٹائل اور چمڑے کے زمرے میں ملبوسات اور کپڑوں کی نمائش میں حصہ لے گی۔چین کینٹن میلہ 16 اپریل کو شہر کے گوانگژو میں ہوگا، ہانگ کانگ گفٹ اینڈ پریمیم میلہ 27سے 29اپریل تک چین کے شہر ہانگ کانگ میں ہوگا جہاں پاکستانی کھیلوں کے سامان کی نمائش کر سکیں گے۔ژیامین اسٹون میلہ مالی سال 2023-24 کی آخری سرگرمی ہوگی جو زیامین میں منعقد ہوگی اور پاکستانی ماہرین انجینئرنگ اور معدنیات کے زمرے میں ماربل مصنوعات کی نمائش کریں گے۔
نمائش کے علاوہ ٹیکسٹائل اور فوڈ میں مہارت رکھنے والا لاہور کا ایک وفد مئی 2024میں چین کا دورہ کرے گا تاکہ خریداروں کو مینوفیکچررز کے ساتھ براہ راست منسلک کیا جاسکے اور بی ٹو بی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اسی طرح ”انٹرنیشنل مارکیٹس ڈویلپمنٹ ڈویژن”کے تحت چین کا دس رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ایک اور 5 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور پاکستانی حکام کے ساتھ گوشت سے متعلق قرنطینہ قوانین پر تبادلہ خیال کرے گا۔ ٹی ڈی اے پی کے منصوبے کے مطابق ان وفود کے دورے کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستانی خشک میوہ جات اور شہد کے برآمد کنندگان کا چین کے بڑے خریداروں کے ساتھ بی ٹو بی تعامل طے کیا گیا تھا جس سے چین کو شہد اور خشک میوہ جات کی برآمدات میں اضافہ ہونا ہے ۔دسمبر 2023میں چین کو چاول کی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے ایک ویبینار اور بی ٹو بی کا انعقاد کیا جائے گا جو چاول کی ممکنہ منڈیوں میں سے ایک ہے۔جون 2024میں جو مالی سال کا آخری مہینہ ہوگا چین میں پاکستانی تجارتی مشن کی جانب سے چین کے آم کے خریداروں کے ساتھ بی ٹو بی/انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ پاکستان کے آم برآمد کنندگان اور چین کے آم درآمد کنندگان ٹی ڈی اے پی 2023-24کے ذریعہ آم کے فروغ کی مہم کے فالو اپ کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس کا مقصد دونوں اطراف سے تجارتی تعلقات اور روابط قائم کرنا ہے تاکہ متعلقہ منڈیوں میں پاکستانی آم کا مارکیٹ شیئر بہتر بنایا جاسکے۔