چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوسے منسلک ممالک کے ساتھ جملہ حقوق کے تبادلے اور تعاون میں مسلسل پیشرفت کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چین میں گزشتہ عشرے کے دوران 115 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے 2 لاکھ 53 ہزار پیٹنٹ درخواستیں جمع کرائی گئیں جن کی اوسط شرح نمو 5.6 فیصد سالانہ ہے۔ انتظامیہ نے 56 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ریگولیٹرز کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ۔ 2022 میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں چینی کمپنیوں کی طرف سے منظور کردہ پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 16.4 فیصد زائد ہے۔ چین اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان تعاون کے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں قانونی پالیسی کا تبادلہ، پوسٹ گریجویٹ مطالعہ اور آئی پی آر بارے شعور اجاگر کرنا شامل ہے۔