چین پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز کے قیام کی سفارش

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ”ارتھ سائنسز”پر چین پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز کے قیام کی سفارش کی ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 7.384 بلین روپے ہے ۔یہ مرکز چین پاکستان اقتصادی راہداری کے رابطے اور خطے کی پائیدار ترقی کی سلامتی پر جغرافیائی خطرات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مطالعہ اور جائزہ لینے پر توجہ دے گا۔

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اس منصوبے کی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو سفارش کی ہے۔ منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت کے ایک بیان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد عملدرآمد کے لیے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنا ہے۔