چین کے شجرکاری کے قومی دن کی مناسبت سے گوادر میں مختلف چینی کمپنیوں نے درخت لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا ۔چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین یو بو نے چینی کمپنیوں کے اعلی حکام کے ہمراہ چائنہ پاکستان ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں پودا لگایا۔
اس موقع پر بریگیڈیئر 440 سپیشل سکیورٹی ڈویژن بریگیڈیئر امیر علی عمرانی، گوادر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے ۔جبکہ اس دن کی مناسبت سے گوادر میں مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگائے گئے ۔چین میں ہرسال12 مارچ کو درخت لگانے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔