چین کی طرف پاکستانی میٹ کی ایکسپورٹ کی اجازت ،قوانین کے اجراء اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے تناظر میں پاکستانی علاقے بہاولپور میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے ،مجوزہ خصوصی اقتصادی زون میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کا الگ الگ سیکشن ہوگا۔نگران وزیر لائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد کی زیرصدارت ایک فالواپ اجلاس ہوا ہے جس میں سیکرٹری لائیوسٹاک، بورڈ آف ریونیو، ٹریڈبورڈ اور دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں میٹ اور ڈیری کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے خصوصی اقتصادی زون کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں چولستان میں پچاس ہزار ایکڑ پر مشتمل خصوصی اقتصادی زون کے مختلف پہلوئوںکا جائزہ لیا گیا ۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ چولستان کے علاقے کو میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے فوکس کیا جائے گا،بہالپور خصوصی اقتصادی زون میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کا الگ الگ سیکشن ہوگا، یہ پاکستان کا میٹ اینڈ ڈیری ایکسپورٹ کا پہلا خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔ نگران صوبائی وزیر نے چیئرمین ٹریڈ بورڈ کو مکمل پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ک ہا کہ پلان وزیراعلی محسن نقوی کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، بورڈ آف ریونیو اراضی کے انتقال میں پیچیدگیاں دور کرے گا،گوشت اور دودھ کی ایکسپورٹ کا پورا پوٹینشل بروئے کار لائیں گے۔