حکومت نے گوادر سیف سٹی پراجیکٹ (فیز ون )کے لیے 4.966905ارب روپے کی منظوری دے دی ۔گوادر شہر میں وسیع پیمانے فروغ پاتی معاشی سر گرمیوں کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گوادر سیف سٹی پراجیکٹ (فیز ون )کے لیے 4.966905ارب روپے کی منظوری دی۔
یہ منصوبہ ان دس ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک تھا جسے سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منظور کیا تھا ۔اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق گوادر کا موجودہ انفراسٹرکچر بندرگاہی شہر کی سکیورٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے، گوادر سیف سٹی کا منصوبہ تمام حکومتی اسٹیک ہولڈرز بشمول شہری انتظامیہ، گوادر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے نظام میں معاونت اور مواصلاتی چیلنجوں کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا.
اجلاس میں بلوچستان کے لیے مزید تین منصوبوں کی بھی منظوری دی جن میں ایم 8سے ایرانی بارڈر،ردیق تک 20,992.875 ملین روپے کی لاگت سے تربت،مند روڈ کی تعمیر نو، 29,638.353ملین روپے سے پنجگور،گچک،آواران روڈ، ضلع آواران کی تعمیر 5,558.545 ملین روپے کی لاگت سے زیارت شہر کی ترقی شامل ہے۔