چینی کمپنی اور ک الیکٹرک کے درمیان معاہدہ

چائنا تھری گورجز سائوتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور کراچی الیکٹرک کے درمیان ایک ہزار میگاواٹ کے قابل تجدید توانائی کے منصوبے قائم کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں، ایم او یو پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی اور چائنا تھری گورجز سائوتھ ایشیا ء انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ منشینگ نے دستخط کئے۔

یم او یو کے مطابق دونوں کمپنیاں آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ایک ہزار میگا واٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر کام کریں گی،دونوں کمپنیاں کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بڑے گرڈ ز پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کی تنصیب کیلئے حکمت عملی بھی بنائیں گی۔ چائنا تھری گورجز سائوتھ ایشیا ء انویسٹمنٹ لمیٹڈ چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل کارپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے، جو چائنا تھری گورجز کارپوریشن کا بین الاقوامی تجارتی پلیٹ فارم ہے۔