گوادر فری زون میں ہینگینگ زرعی پارک کے اسٹیل ڈھانچے کے لیے تعمیراتی سامان گوادر بندرگاہ پر پہنچ گیا ۔کمپنی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ گوادر فری زون کے دوسرے فیز کی پہلی اسٹیل اسٹرکچر ورکشاپ ہوگی۔
ہینگینگ گروپ کے جنرل منیجر اینڈی لیاو نے بتایا کہ فیکٹری کی تعمیر کے لیے مواد کے 31 کنٹینرز کی پہلی کھیپ گوادر پہنچ چکی ہے۔ توقع ہے کہ فیکٹری مارچ میں کمرشل آپریشن شروع کر دے گی۔
ہینگینگ ایگریکلچرل گروپ ایلو ویرا لگانے، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور ایکسپورٹ کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے میں مہارت رکھتا ہے۔کمپنی نے تعمیر کے دوران پہلے ہی فری زون فیز IIمیںکام شروع کر دیا ہے اور اب تک وہ افریقہ سے خام ادویات کا ایک کنٹینر درآمد کر کے گوادر میں پروسیسنگ کے بعد اسے چین کو برآمد کر چکی ہے۔انہوںنے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ درآمد شدہ مواد اور پروسیس شدہ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، جس سے پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔