چین اور پاکستان دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، گوادر میں پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ نے مختلف ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان کر دیا ۔
احکام کے مطابق پی سی ٹی اینڈ وی آئی کو حال ہی میں گوادر یونیورسٹی اور شیڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی چین نے فعال کیا ہے اعلان کے مطابق انسٹی ٹیوٹ نے میری ٹائم اینڈ پورٹ مینجمنٹ، ہوٹل مینجمنٹ اینڈ یا سپلیٹلیٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فنانشل لٹریسی اور ای کامرس میں 12 ماہ کے ڈپلومہ پروگرامز کا اعلان کیا ہے
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یوجی مستحق طلباء کو مکمل طور پر فنڈز میرٹ کی بنیاد پر وظائف فراہم کریں گے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے احکام مطابق میٹرک یا اس کے مساوی میں کم از کم 45 فی صد نمبر والے طلباء تمام ڈپلومہ پروگراموں کے لیے اہل ہیں۔ انہیں وہ سہولیات میسر ہوں گے جن میں بین الاقوامی طور پر تعلیم یافتہ فیکلٹی، ہاسٹل ( مردوں اور خواتین کے لیے ) ، ٹرانسپورٹ، لائبریری، انٹرنیٹ اور اسٹڈی ٹور، اور ایکسپوز روزٹ شامل ہیں درخواست دینے کی آخری تاریخ 24 مارچ ہے اور داخلہ ٹیسٹ 27 مارچ کو ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز 3 اپریل کو ہوگا