قومی اسمبلی نے گوادر پورٹ کا نام سابق وزیر اعظم فیروز خان نون کے نام پر رکھنے کی قرارداد منظور کرلی ۔ یہ قرار داد رانا قاسم نون نے پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم فیروز خان نون نے گوادر پاکستان کو لے کر دیا تھا اس لئے ان کے نام پر اس کا نام رکھا جائے۔