،گوادر و دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائی جائے:سی پیک نظرثانی کمیٹی

چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) نظر ثانی کمیٹی نے کہا ہے کہ چینی تحفظا ت دور اور گوادرودیگر منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائی جائے ، فیصلہ کیا گیا کہ بوستان خصوصی اکنامک زون تعمیر کیاجائے گا،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جس منصوبے کا بہت شہرہ تھا دونوں ممالک 11 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال مشترکہ کوآپریشن کمیٹی کے سرکاری منٹس پر دستخط کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سی پیک ریویو میٹنگ نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایات دی ہیں کہ چین کے تحفظات فوری دور کیے جائیں تاکہ دونوں ممالک جلد اس جلد گیارہوں مشترکہ تعاون کمیٹی کے منٹس پر فی الفور دستخط کریں۔ سی پیک نظر ثانی کمیٹی کو گوادر فری زون کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ فیز ون کے تحت یہاں مختلف انٹرپرائزز فعال ہیں، اس موقع پر متعدد وزارتوںاور ڈویژنز نے اپنی اپنی جانب سے تفصیلی بریفنگز جمع کرائیں ۔