سی پیک خطے کے لیے ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ :گورنر پنجاب

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی مفاہمتی یادداشت کے دس سال مکمل ہونے پر حکومتی شخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سی پیک منصوبے کی مفاہمتی یادداشت کے دس سال مکمل ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر چین اور پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سی پیک صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ سی پیک سے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبوں بر کام کی رفتار بڑھا دی ہے۔امید ہے کہ سی پیک منصوبے سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔