سی پیک کی 10ویں سالگرہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والے 12ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔احسن اقبال 8 جولائی بروز ہفتہ کو چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق جے سی سی کا اجلاس 11 جولائی کو شیڈول ہے۔

یہ سال سی پیک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ یہ اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور علاقائی روابط کو فروغ دینے میں متاثر کن کامیابیوں کی دہائی کا جشن منا رہا ہے۔ 10 سالہ سالگرہ کے سلیل میں سی پیک سیکرٹریٹ ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی وزارت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ ان میں بین الاقوامی کانفرنسیں، تعلیمی سیشنز، ثقافتی شوز اور دیگر تقریبات شامل ہیں۔