سی پیک, کوئلے کے پاور پلانٹس سے سستی بجلی کی پیداوار

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صحرائے تھر میں شروع کیے گئے کوئلے کی کان کنی اور پاور پلانٹ منصوبوں کی مدد سے مجموعی طورپر2640 میگاواٹ سستی بجلی پاکستان کے نیشنل گرڈ کو فراہم کی جا رہی ہے۔تھر کول مائن سے مٹیاری کنورٹر اسٹیشن تک 220 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ٹرانسمیشن لائن تھر کے کوئلے کی کان بلاک 1 سے بجلی کی پیداوار میں مدد دے گی۔تھر کول پلانٹس 100 فیصد صلاحیت پر کام کر سکتے ہیں،مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے موسم گرما میں اضافی 800 سے 1000 میگاواٹ کم لاگت بجلی دستیاب ہوگی۔ اس سے درآمدی بوجھ اور لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس منصوبے کی سالانہ پیداواری صلاحیت 9 بلین یونٹس ہے جو 40 لاکھ مقامی گھرانوں کی طلب کو پورا کر سکتی ہے۔ اس منصوبے سے ایندھن کی درآمدات کو کم کرکے معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔