سی پیک کے 10سال مکمل ، سیلبریٹ ڈے منایا گیا

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے 10 سال مکمل ہو نے پر ”سیلبریٹ ڈے ”منایا گیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10 سالہ جشن اور 660 کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کے انر جائزہونے کی یاد میں کنور ٹراسٹیشن بلوکی میں تقریب ہوئی ۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 10برس میں سی پیک کے متعدد منصوبے کامیابی سے مکمل ہوئے۔ان میں سے ایک 660 کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل ہے ۔ 886 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ اس منصوبے میں دوکنور ٹراسٹیشن اور دو گر ائو نڈ نگ اسٹیشن بھی شامل ہیں اور یہ 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہاز شریف نے نیوکلیئر سے بجلی بنانے کے پراجیکٹ کا افتتاح کرکے پاکستان کی ترقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے ،داسو ڈیم مہمند ڈیم پر کام کر رہے ہیںتھر سے حاصل بجلی کو جلد ٹرانسمیشن میں ڈالیں گے ،بجلی کی کمی کا شکوہ کرنے والے جلد ہی خوشخبریاں سنیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ہوا کوئلہ،تیل اور دیگر ملکی ذرائع سے بجلی بنائیں گے ،نئے لگائے جانے والے کارخانوں میں باہر سے امپورٹ کیا گیا ایندھن نہیں ہوگا بلکہ ملک سے ایندھن استعمال ہو گا۔ تقریب میں اس موقع پر چینی قونصلیٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔