نگران وزیر اعظم کا کوئٹہ کیلئے100گرین بسیں دینےکا اعلان

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے حالیہ دورہ بلوچستان کے دوران کوئٹہ کیلئے 100گرین بسیں دینے کا اعلان کیاہے ۔نگراں وزیراعلی بلوچستان مردان علی ڈومکی نے کوئٹہ کے لئے100 گرین بسیں دینے کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

نگراں وزیراعلی بلوچستان مردان علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ کے لئے100 گرین بسیں دینے کا اعلان کرنے پر نگراں وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر روٹس پر بھی گرین بس کی جدید سہولت فراہم کی جائیں گی۔