گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

پاک بحریہ کاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افسران اورایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ترجمان کے مطابق حادثے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔