پاک چین ، ماحولیاتی تحفظ کیلئے کام کرنے کافیصلہ

اپنے مضبوط کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کو وسعت دیتے ہوئے چین اور پاکستان نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جیسا کہ دونوں ممالک نے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا عنوان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جنوب جنوب تعاون کے تحت سامان کی فراہمی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور چین کی وزارت ماحولیات کے نائب وزیر ژائو ینگ مین نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں اہم مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس میں دنیا بھر سے موسمیاتی تبدیلیوں کے ماہرین نے شرکت کی۔