پاک چین, ایکسپورٹ کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے چین کیلئے مختلف مصنوعات کی ایکسپورٹ کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے۔پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے نئے دور کا آغاز کردیا گیا، چین کیلئے مختلف مصنوعات کی ایکسپورٹ کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان گدھوں کی کھالیں چین کو ایکسپورٹ کرے گا، کھالیں پروسیسنگ مقاصد کیلئے چین بھیجی جائیں گی جبکہ خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات بھی چین کو ایکسپورٹ کی جائیں گی۔سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے، پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف نے توثیق کردی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی ایکسپورٹ بھی ریگولیٹ ہوں گی، پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی، صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر بھی عملدرآمد ہوگا۔