چینی وزیر خارجہ کی سربراہ پاک فوج سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے آرمی ہائوس راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ اورسی پیک کے منصوبے کیلئے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، سی پیک کے منصوبے کیلئے چین کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔دوران ملاقات آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ملاقات میں چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے پاک چین دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، سی پیک کی بر وقت تکمیل کیلئے چین کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں چین کے کردار کو تسلیم کیا۔پاکستان اور چین نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز پر دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔چینی وزیر خارجہ چن گانگ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ایک مثبت نوٹ پر ختم ہوئی۔ملاقات کے دوران فریقین نے پاک چین درینہ دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔