چین سے پاکستان کو50.4 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو مجموعی طور پر 50.4 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران پاکستان کو چین سے 32.4 ملین ڈالر کی اضافی براہ راست سرمایہ کاری موصول ہوئی۔

مالی سال 2022-23 کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال میں چین کی جانب سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو تقریباً 33.69 فیصد ہے۔ مالی سال 23-2022 کے جولائی اور اگست میں چین کی جانب سے مجموعی ایف ڈی آئی 37.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پاکستان نے چین کے ہانگ کانگ سے بھی 16.1 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں مالی سال 2023-24 کے پہلے دو ماہ میں مجموعی طور پر 33 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جولائی تا اگست 2024 کے دوران ہانگ کانگ سے سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، اسی مدت کے مقابلے میں جب پچھلے مالی سال میں ہانگ کانگ سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صرف 0.8 ملین ڈالر تھی۔ اگست میں پاکستان نے دنیا بھر کے مختلف شراکت دار ممالک سے مجموعی طور پر 150.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی، اس میں سے 32.4 ملین ڈالر چین سے آئے اور اضافی 16.1 ملین ڈالر ہانگ کانگ کی طرف سے دیئے گئے۔اسٹیٹ بینک کی عبوری فہرست کے مطابق جولائی تا اگست مالی سال 2023-24 میں پاکستان کو 260.4 ملین ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران موصول ہونے والے 176.4 ملین ڈالر کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہے ۔