چین پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر کی مدد کیلئے تیار: قونصل جنرل

چین میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا جی ڈی پی میں 70 سے 80فیصد حصہ ہے ،چین پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے ایک بہترین پوزیشن میں ہے۔ان خیالات کا اظہار چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے اکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد طارق یوسف کی قیادت میں وفد سے کراچی میں چینی قونصلیٹ میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کو ترقی دینے کے علاوہ بہت سے دوسرے شعبوں میں بھی دونوں ممالک کی تاجر برادری موجودہ تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتی ہے تاہم زیادہ سے زیادہ چینی کمپنیوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کے لیے سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سیاسی صورتحال کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔