چین کے نائب وزیراعظم کیلئے ”ہلال پاکستان

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ” ہلال پاکستان ” سے نوازا۔اس سلسلہ میں ایوان صدر میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، کابینہ کے اراکین اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی ۔

علاوہ ازیں ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا اعلی ترین سول اعزاز ”نشان پاکستان ”سب سے زیادہ چین کی 5اعلی ترین شخصیات کو دیاگیا ۔ 26مئی 2019 کو چین کے نائب صدر وانگ قیشان ، 21اپریل 2015 کو چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ ،22مئی 2013 کو عوامی جمہوریہ چین کے پریمیر لی قیانگ،24نومبر 2006 کو چین کے صدر ہوجن تائو اور10اپریل 1999 کو چین کے پریمیر لی پنگ کونشان پاکستان کا اعزاز دیا گیا ۔