ڈیم پائپ لائن سے گوادر میں پانی کا مسئلہ ، جی ڈی اے

شادی کور اور سواد ڈیموں سے پانی کی ترسیل کے لیے تعمیر کی گئی 158 کلومیٹر طویل پائپ لائن کی تکمیل سے گوادر شہر کے مکینوں کے لیے پانی کی کمی کا مسئلہ کامیابی سے حل ہو گیا ہے۔

منگل (13 جون) کو ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) مجیب الرحمان قمبرانی نے سماجی رابطے کی ویب صائٹ ٹوئٹر  پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جی ڈی اے نے گوادر ٹاؤن میں پانی کے سب سے مشکل منصوبوں میں سے ایک کامیابی سے مکمل کیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ جی ڈی اے نے شہر کے ہر گھر تک پینے کے پانی کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک نئی 141 کلومیٹر پانی کی تقسیم کی پائپ لائن بھی بچھائی ہے۔  گھروں کو   نئے کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وافر پانی دستیاب ہے؛ روزانہ کی طلب سے بھی زیادہ۔

 جی ڈی اے نے گوادر شہر کے مختلف حصوں میں 10 ملین گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی اجتماعی گنجائش کے ساتھ چار زیر زمین اسٹوریج ٹینک بنائے ہیں۔ منصوبے کے پیمانے کے باوجود، تمام متعلقہ سرکاری حکام کی مستعد نگرانی کی بدولت پانی کی پائپ لائن کے منصوبے تیزی سے مکمل ہوئے۔ پانی کی فراہمی اب شہر کے تمام باشندوں تک مسلسل پہنچ رہی ہے، یہ ایک ایسی ترقی ہے جس کا گوادر کے رہائشیوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا ہے۔