گوادر, دو آر او پلانٹس کی تنصیب کا کام شروع

ضلع گوادر کی مقامی آبادی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دو ریورس اوسموسس پلانٹس (آر او پلانٹ)کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ۔ ریورس اوسموسس پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر مقامی معززین علاقہ، چیئرمین و کونسلران اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے اپنے حالیہ دورہ گوادر میں 500 ملین روپے کی لاگت کے تعلیم، شمسی توانائی،ماہی گیری، پینے کے صاف پانی، صحت اور کھیلوں کے لیے مختلف فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا تھا جن کو پاک فوج کی مالی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔ بلوچستان میں پینے کے صاف پانی کی کمی سب سے سنگین مسئلہ ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ۔

صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں گوادر کے مضافاتی علاقوں سربندن اور چبرکانی گائوں کے ہزاروں رہائشیوں کے لیے دو ریورس اوسموسس پلانٹ (آر او پلانٹ)لگائے جا رہے ہیں۔ ریورس اوسموسس پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر مقامی معززین علاقہ، چیئرمین و کونسلران اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے پینے کے پانی کے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں پر پاک فوج کو سراہا۔