گوادر کیلئے 100 میگا واٹ بجلی کی خریداری

گوادر کے لئے ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی خریدنے کے لیے پاکستانی وفد 3 روز ہ دورے پر تہران روانہ ہو گیا۔پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایران جانے والے وفد میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعلی حکام شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا بھی اس ضمن میں جلد ایران روانہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی وفد کے دورے کے ایران کے ساتھ بجلی کی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ایران سے اضافی 100 میگا واٹ بجلی لینے کے لیے ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو چکی ہے۔ایران سے اس اضافی 100 میگا واٹ بجلی کے حصول کا مقصد گوادر کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنا ہے۔