رواں سال فروری میں بھی پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں چین سر فہرست رہے ،گزشتہ ماہ کے دوران سب سے چین سے زیادہ 2کروڑ 27 لاکھ ڈالر کا سرمایہ آیا،فروری میں پاکستان میں آنے والی سرمایہ کاری میں 10فیصد اضافہ ہوا ۔
اعدادوشمار کے مطابق فروری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم10کروڑ 9لاکھ ڈالر رہاجو گزشتہ ماہ اسی مدت میں 9کروڑ 8لاکھ ڈالر تھی۔بیرونی سرمایہ کاری میں چین سرفہرست رہا جہاں سے گزشتہ ماہ کے دوران سب سے زیادہ 2کروڑ 27 لاکھ ڈالر کا سرمایہ آیا، جولائی سے فروری 2023ء کے دوران چین سے مجموعی طور پر 22کروڑ 28لاکھ ڈالر آئے جو کسی بھی ملک سے ہونے سب سے زیادہ سرمایہ کاری تھی۔چین نے رواں برس سب سے زیادہ سرمایہ کاری ضرور کی لیکن گزشتہ برس کے مقابلے کم رہی، چین سے گزشتہ برس 36کروڑ 60لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی۔رواں مالی سال کے گزشتہ 8ماہ کے دوران مجموعی ایف ڈی آئی 78 کروڑ 44 لاکھ ڈالر تھی جبکہ اسی دوران گزشتہ برس ایک ارب 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی اور یوں 40.4 فیصد کمی آئی۔