چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خیبر پختوانخواہ کو بلوچستان سے ملانے کے لئے میگا پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے ۔ یہ بات وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود نے بتائی ۔وفاقی وزیر اسد محمود نے کہا کہ 210 کلومیٹر طویل سڑک کا یہ منصوبہ یارک کو سگو سے اور پھر ساگو کو ژوب سے جوڑے گا جسے پاکستان اور چین کی حکومتوں کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری مواصلات چین سے معاملات کی حتمی منظوری کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔اس منصوبے کی تکمیل سے خیبرپختونخوا ہ اور بلوچستان کے درمیان سفر آسان ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ راستہ دونوں صوبوں کے ان علاقوں سے گزرے گا جو ماضی میں نظر انداز کیے گئے تھے اور اس سے ان علاقوں میں معاشی خوشحالی بھی یقینی ہوگی۔