نگراں پنجاب کابینہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری دیدی ،پنجاب کے پانچ اضلاع میں تقریباً 127,000 ایکڑ اراضی کارپوریٹ فارمنگ کے لیے فراہم کی جائے گی اور یہ زمین زیادہ سے زیادہ 30 سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔
یہ فیصلہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق جو لوگ کارپوریٹ فارمنگ کے لیے زمین حاصل کریں گے انہیں ملکیتی حقوق نہیں دئیے جائیں گے۔کارپوریٹ فارمنگ سے زرعی تحقیق، فوڈ سکیورٹی، فاریسٹ اور لائیوسٹاک ریسرچ میں مدد ملے گی،اس کے تحت خوراک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور جنگلات اور مویشیوں کے شعبوں میں تحقیق ہوگی۔
فیصلے کے مطابق پنجاب کے پانچ اضلاع میں تقریباً 127,000 ایکڑ اراضی کارپوریٹ فارمنگ کے لیے فراہم کی جائے گی اور یہ زمین زیادہ سے زیادہ 30 سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔کارپوریٹ فارمنگ کیلئے زمین حاصل کرنے والو ںکو مالکانہ حقوق نہیں ملیں گے۔پنجاب حکومت کے ایک اہلکار نے عملی پیشرفت کر کے مذکورہ شعبوں میں تحقیق کے سلسلے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اس اقدام سے زراعت ، فوڈ سکیورٹی، فاریسٹ اور لائیوسٹاک ریسرچ میں تحقیق سے صوبے کی زرعی معیشت ، جنگلات اور لائیو سٹاک کو بے پناہ فائدہ حاصل ہوگا۔