بلوچستان حکومت نے امن و امان کے تناظر میں گوادر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ144نافذ کردی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکر ٹری بلو چستان زاہد سلیم کے مطابق محکمہ داخلہ نے سیکشن 144 کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ضلع گوادر میں 144 نافذ کر دی ہے جس کے بعد گوادر میں ہتھیاروں کی نمائش،استعمال، اجتماعات دھرنے جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہو گی ۔
اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگئی۔پابندی کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہوگا۔