احسن اقبال کیلئے ” مسٹر سی پیک ” کا خطاب



چین کی سینئر قیادت نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے مثبت خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے دورہ چین میں کئی اجلاسوں میں شرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ نونگ رونگ نے پاکستان کے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ”مسٹر سی پیک” کا خطاب دیتے ہوئے کہاکہ سی پیک کی کامیابی میں احسن اقبال کا کلیدی کردار رہا۔کیمونسٹ پارٹی کیبین الاقوامی تعلقات کے وزیر لئیو جانشو نے کہا کہ احسن اقبال کی سی پیک کی کامیابی کیلئے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔چین کے نائب وزیر خارجہ سن وائڈنگ نے کہاکہ سی پیک کے آغاز سے احسن اقبال اس سے وابستہ رہے، ان کی قیادت اور محنت نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ نائب چیئرمین این ڈی آر سی نے کہاکہ سی پیک کے تحت جوائنٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اب تک 11اجلاس ہوئے اور احسن اقبال کو8اجلاسوں کی صدارت کرنے کا اعزاز حاصل ہے، ان کے جتنا سی پیک کا کوئی علم نہیں رکھتا۔