پاکستان ،چین کا سی پیک میں افغانستان کوشامل کرنے پراتفاق

پاکستان اورچین نے دو طرفہ سی پیک پراجیکٹ میں تیسرے ملک کو شامل کرنے پرتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان اورچین پراجیکٹ میں افغانستان کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بتائی ۔ معین الحق نے یاد دلایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل، گرین اور ہیلتھ کوریڈورز کھلے ہیں اس کے علاوہ سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں بھی نئے راستے کھل رہے ہیں۔