گوادر امن وامان بہتر ہونے پر انٹر نیٹ سروس بحال

گوادر شہرمیں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی ۔بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کی گئی تھی ،شہر میں کاروباری اور دیگر سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوچکی ہیں ۔گودار پورٹ بھی مکمل طور پر فعال ہے ۔پورٹ پر گزشتہ ہفتے سامان سے لدے بحری جہاز لنگر انداز بھی ہوئے ۔

ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے گوادر میں انٹر نیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔انہوںنے کہا کہ حکومت اشتعال پھیلانے والی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے گوادر کے عوام کے دیرینہ مسائل کا نکال رہی ہے۔