گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی افتتاحی تقریب آئندہ جولائی تک موخر

نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی افتتاحی تقریب آئندہ جولائی تک موخر ہو گئی ۔ انٹرنیشنل ائرپورٹ جولائی 2024 میں ملکی و غیرملکی پروازوں کیلئے کھولا جائے گا۔ پہلے ستمبر 2023 پھر اکتوبر 2023 میںائرپورٹ کے افتتاح کی تجاویز سامنے آئی تھیں مگر کووڈ 2019 کے آنے سے ائرپورٹ کی تکمیل میں مزید 7ماہ کی تاخیر ہو گئی ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ 51ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے چین سی پیک کی ایک گرانٹ ان ایڈ منصوبے کے تحت اپنی کمپنیوں سے تعمیر کرا رہا ہے ۔