گوادر: حکومت نے ٹیکس فری زون قرار دیدیا

بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے بھی اسے ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ضلع گوادر میں سروسز،ا یکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، صوبائی حکومت نے سفارش کی ہے کہ وفاقی حکومت بھی گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دے۔

گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے گوادر کو ٹیکس فری زون کا درجہ دے دیرینہ مطالبہ منظور کرلیا، وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے۔انہوں نے کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، ٹیکس فری زون سے گوادر پورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہوں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل صوبائی حکومت نے گوادر کو سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ بھی قرار دیا ہے ۔