گوادر پورٹ پر چین کا قومی دن منایا گیا

گوادر پورٹ پرچین کا 74 واں قومی دن منایا۔ گوادر بندرگاہ پر کام کرنے والے چینی باشندوں نے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین یو بو کی قیادت میں یہ دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔گوادر فری زون میں چائنہ بزنس سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمانڈر ویسٹ آف پاکستان نیوی ریئر ایڈمرل عدنان مجید ایس آئی اور جنرل آفیسر کمانڈ 44 سپیشل سکیورٹی ڈویژن میجر جنرل عدنان سرور ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔دونوں دورہ کرنے والے معززین نے چین پاکستان دوستی پر بات کی۔ انہوں نے گوادر میں کام کرنے والے تمام چینی ملازمین اور تاجروں کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی۔