گوادر پورٹ کو جلد ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر فعال کرنے کا فیصلہ

نگران وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ گوادر پورٹ کو جلد ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر فعال کیا جائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ محکمہ فشریز کے ویصل مانیٹرنگ سسٹم کو فعال کر رہے ہیں، غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل کے لیے پوری تندہی سے کام جاری ہے، گوادر معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے عالمی اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شامل ہے۔