افغانستان برآمدکیلئے 34000 ٹن کھاد گوادر پورٹ پر پہنچ گئی

گوادر ٹرانس شپمنٹ مہم کو مزید فروغ دینے کے لیے گوادر پورٹ پر 34 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد سے بھرا ایک میگا جہاز پہنچ گیا ہے جسے پاک افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پروسیس کرکے افغانستان بھیجا جائے گا۔34 ہزار ٹن ڈی اے پی کھادسے بھرا ہوا جہاز گوادر فری زون کے علاقے میں رجسٹرڈ دو نجی اداروںکے مشترکہ منصوبے کے ذریعے درآمدکیا گیا ۔

یہ 2023 میں افغانستان کو فراہم کی جانے والی دوسری کھیپ ہے۔ آخری بار رواں سال کے دوران نجی شعبے کی جانب سے 20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد کی کھیپ 31 مئی 2023 کو گوادر پورٹ سے افغانستان بھیجی گئی تھی۔ماہر اقتصادیات شاہد حسین نے بتایا کہ جب چین، افغانستان اور دیگر وسطی ایشیائی معیشتیں زمینی راستوں کے ذریعے گوادر سے منسلک ہوں تو پاکستان ٹرانس شپمنٹ کی اپنی حقیقی صلاحیت تک پہنچ سکتا ہے۔